RSV برونکائیلائٹس اور

برونکائیلائٹس سینے کا ایک عام انفیکشن ہے جو 2 سال سے کم عمر بچوں اور نو نہالوں کو متاثر کرتا ہے۔ برونکیولائٹس ایک وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے، عام طور پر ریسپیریٹری سنسیٹیئل وائرس (RSV)۔ عام طور پر یہ معمولی ہوتا ہے اور اس کا علاج گھر پر بآسانی ہو جاتا ہے، لیکن یہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔  

بعض بچے، خاص طور پر جن کی عمر 6 ہفتوں سے کم ہے یا نو عمر بچے جنہیں دل یا پھیپھڑے کے مسائل ہیں، ان کے یہاں سانس کی شدید تکلیف پیدا ہو سکتی ہے اور انہیں ہسپتال جانا پڑ سکتا ہے۔​​​​​​

مجھے کن باتوں کا دھیان رکھنا چاہیے؟

برونکائیلائٹس کی شروعاتی علامات نزلہ زکام جیسی ہوتی ہیں، مثال کے طور پر:

  • چھینک آنا
  • بہتی ہوئی یا بند ناک
  • کھانسی
  • 38C کا تھوڑا بڑھا ہوا درجۂ حرارت

پھر برونکائیلائٹس میں مبتلا کسی بچے کو دیگر علامات ہو سکتی ہیں، مثال کے طور پر:

  • زیادہ تیز سانس لینا
  • دودھ پینے یا کھانے میں پریشانی ہونا
  • بلند آواز میں سانس لینا
  • چڑچڑا ہونا

برونکائیلائٹس عام طور پر خود بخود اچھا ہو جاتا ہے۔ لیکن کچھ بچوں میں یہ علامات سنگین ہو سکتی ہیں اور انہیں ہسپتال میں علاج کرانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

علامات عام طور پر دن 3 اور 5 کے درمیاں زیادہ بری ہوتی ہیں، اور کھانسی عام طور پر 3 ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔

اگر آپ کا بچہ بیمار ہو تو کیا کریں

یہ بتا پانا مشکل ہو سکتا ہے کہ کب کوئی بچہ سنگین طور پر بیمار ہے، لیکن اصل چیز اپنی سمجھ بوجھ پر بھروسہ کرنا ہے۔ آپ کا بچہ عام طور پر کیسا رہتا ہے اس بارے میں آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، لہذا آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کب کوئی چیز سنگین طور پر بری ہے۔

ذیل میں سبز / زرد / سرخ معلومات آپ کو بتاتی ہیں کہ کن چیزوں کا دھیان رکھیں اور مدد کے لیے کہاں جائیں. اگر آپ اس صفحہ کو موبائل فون پر پڑھ رہے ہیں، تو آپ کو پوری میز کو دیکھنے کے لیے اسکرول کرنا پڑ سکتا ہے۔

خود کی دیکھ بھال:  

گھر پر اپنے بچے کا خیال رکھنا جاری رکھیں۔ اگر آپ اب بھی اپنے بچے کے بارے میں فکر مند ہیں تو NHS 111 پر کال کریں - 111 ڈائل کریں۔  

اگر آپ کا بچہ بظاہر سنگین طور پر بیمار نہیں ہے تو آپ عموماً گھر پر ان کی دیکھ بھال کر سکتی ہیں:   

  • یقینی بنائیں کہ وہ کافی مقدار میں پانی اور دودھ لیں  
  • علامات کا دھیان رکھیں ہو سکتا ہے حالت زیادہ خراب ہو رہی ہو  

سبز  

آپ کو کسی ڈاکٹر یا نرس سے آج ہی رابطہ کرنے کی ضرورت ہے:   

براہ کرم اپنے GP پریکٹس کو کال کریں یا NHS 111 پر کال کریں - 111 ڈائل کریں۔  

اگر آپ کے بچے میں درج ذیل کوئی چیز پائی جاتی ہو:   

  • سانس لینا دشوار عمل ہو – ان کی پسلیاں چلتی ہیں  
  • سانسیں بعض اوقات بلند آواز یا بے ضابطہ ہوں۔  
  • 12 گھنٹوں سے بچے کی لنگوٹ گیلی نہ ہوئی ہو  
  • کپکپاہٹ یا عضلات میں درد کی شکایت ہو  
  • 5 دن سے زیادہ سے بڑھا ہوا درجۂ حرارت ہو  
  • اس کی طبیعت بگڑ رہی ہو یا اگر آپ فکر مند ہوں  

زرد  

آپ کو فوری مدد درکار ہو:  

ایمبولینس کو کال کرنے کے لیے قریبی ہسپتال کے ایمرجنسی (A&E) ڈیپارٹمنٹ میں جائیں یا 999 پر فون کریں۔

اگر آپ کے بچے میں درج ذیل کوئی چیز پائی جاتی ہو:   

  • خلاف معمول رنگ (پیلا، گلابی یا نیلا)   
  • بہت بلند آواز یا بے ضابطہ سانسیں  
  • فیڈ نہ کر پانا  
  • ڈھیلا ڈھالا اور سست یا انتہائی چڑچڑا  
  • ایک نیا خارش کا نشان جو آپ کی جلد پر گلاس دبانے پر غائب نہیں ہوتا ہے۔

  ​​​​​​

سرخ  

    آپ کے بچے کا دھیان رکھنے کے لیے مفید مشورے

    نگرانی کرنا

    • آپ کو ان پر قریبی نظر رکھنی چاہیے مبادا ان کی حالت زیادہ خراب ہو جائے
    • اپنی سمجھ بوجھ پر بھروسہ کرنا ضروری ہے اگر آپ کے بچے کی طبیعت نا ساز ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو طبی مدد کی ضرورت ہے تو اسے حاصل کریں

    فیڈ کرنا

    • بچوں کو فیڈ کرنے میں زیادہ تھکاوٹ محسوس ہو سکتی ہے اس لیے انہیں نسبتاً مختصر، زیادہ کثرت سے فیڈز کرائے جانے چاہئیں
    • بچوں کو کافی مقدار میں مائعات پینے کی ترغیب دیں
    • ايک سال سے بڑی عمر کے بچوں میں، آپ انہیں ان کے حلق کو آرام دلانے کے لیے کسی مشروب میں تھوڑی شہد دے سکتی ہیں

    علامات کا علاج کرنا

    • اگر آپ کا بچہ پریشان محسوس کر رہا ہے تو آپ انہیں بچوں کا پیراسٹامول یا بچوں کا آئبوپروفین دے سکتی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ دوا آپ کے بچے کے لیے مناسب ہے اور یہ دیکھنے کے لیے کہ انہیں کتنی دی جائے کتابچہ ملاحظہ کریں
    • آپ ان کی ناک میں سیلائن ڈراپس استعمال کر سکتی ہیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کو توڑنے میں مدد ملے، اور ان کے بستر یا جھولے کے سرہانے کی طرف کو اوپر اٹھایا جائے۔
    • روتے بلکتے بچوں کی تسکین کے لیے ICON پیرنٹ ایڈوائس ملاحظہ کریں
    • اپنے بچے کی ارد گرد ہوا کے معیار کا دھیان رکھیں: انہیں تمباکو کے دھوئيں، آلودگی یا خوشبودار ایئر فریشنرز سے بچا کر رکھا جانا چاہیے۔ جہاں کہیں ممکن ہو، کمروں میں ہوا کی اچھی آمد ورفت کا انتظام کرنا چاہیے اور دیواروں سے پھپھوندیوں کو صاف کیا جانا چاہیے۔

    انفیکشنز پھیلانے سے اجتناب کریں

    • صابن اور پانی سے اکثر ہاتھوں کو دھوئيں
    • کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ اور ناک کو ٹشو سے ڈھانپیں۔
    • استعمال شدہ ٹشوز کو جلد از جلد کوڑے دان میں ڈال دیں